میپکو کے لائن سٹاف کے تحفظ کیلئے جدید حفاظتی آلات کی فراہمی کے احکامات

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کے تحفظ اور حادثات کی شرح کم سے کم سطح پر لانے کیلئے تمام آپریشن سرکلوں اور کنسٹرکشن شعبوں کو جدید سیفٹی آلات اور پرسنل پروٹیکٹو ایکوپمنٹ (پی پی ای) کی فوری فراہمی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

ملتان۔ 04 جون (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کے تحفظ اور حادثات کی شرح کم سے کم سطح پر لانے کیلئے تمام آپریشن سرکلوں اور کنسٹرکشن شعبوں کو جدید سیفٹی آلات اور پرسنل پروٹیکٹو ایکوپمنٹ (پی پی ای) کی فوری فراہمی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

میپکو ترجمان کے مطابق انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ افسران حفاظتی سامان فوری طور پر فیلڈ سٹاف تک پہنچانے کے ساتھ اس کے استعمال کو بھی یقینی بنائیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کی خصوصی ہدایات پر شعبہ ایچ ایس ای اور سرکل سیفٹی سیلز کی ٹیمیں فیلڈ میں ملازمین کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہی ہیں تاکہ تمام اہلکار مکمل حفاظتی آلات کے ساتھ فرائض انجام دیں۔میپکو کی جانب سے مختلف آپریشن سرکلوں کو ربڑ گلوز، سیفٹی بیلٹس، سیفٹی شوز، فائبر گلاس لیڈرز، ہائی وولٹیج ڈیٹیکٹرز، ڈس کنیکٹنگ سٹکس اور دیگر جدید حفاظتی آلات فراہم کئے گئے ہیں۔ انجینئر گُل محمد زاہد نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ محکمہ کی اولین ترجیح ہے سیفٹی اصولوں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں