میکسیکو سٹی ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) میکسیکو کے علاقے ایکا پولکو میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 70 کے قریب مکانات اور سکول تباہ ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکا پولکو میں موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور زندگی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق انٹر سٹیٹ ہائی وے اور ایوتلا کروز گرینڈ ہائی …
میکسیکو کے علاقے ایکا پولکو میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 70 مکانات اور سکول تباہ

مزید خبریں
میکسیکو سٹی ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) میکسیکو کے علاقے ایکا پولکو میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 70 کے قریب مکانات اور سکول تباہ ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکا پولکو میں موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور زندگی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق انٹر سٹیٹ ہائی وے اور ایوتلا کروز گرینڈ ہائی وے پر لینڈ سلائیڈنگ کے 33 واقعات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ وسطی ایکا پولکو میں شدید بارشوں کے باعث ایک سڑک ٹوٹنے سے پیش آنے والے حادثے میں تین مسافر زخمی ہوگئے۔ گوریرو کے گورنر آسٹو ڈیلو فلوریز کے مطابق شدیدبارشوں کے باعث دو سو کے قریب افراد گھروں میں پھنس کر رہ گئے جنہیں پولیس اور فوج کی مدد سے حفاظتی مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔








