میکڈونلڈز پاکستان آئی ٹی ایف چیمپئن شپ 2026 جاری
میکڈونلڈز پاکستان آئی ٹی ایف چیمپئن شپ 2026 جاری
اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):میکڈونلڈز پاکستان آئی ٹی ایف چیمپئن شپ 2026 (آئی ٹی ایف ایم-15 لیگ-2) کا سلسلہ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ اس باوقار بین الاقوامی ایونٹ میں 22 ممالک سے 86 مرد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ شریک ممالک میں پاکستان، کویت، روس، ازبکستان، سویڈن، مراکش، ملائیشیا، برطانیہ، اٹلی، لتھوانیا، چین، ترکیہ ، الجزائر، کینیڈا، آئرلینڈ، پولینڈ، ہانگ کانگ، یونان، لبنان، جرمنی، فرانس اور جاپان شامل ہیں۔
الجزائر کے سمیر حمزہ ریگوئیگ، جن کی اے ٹی پی رینکنگ 844 ہے، ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ ہیں۔ صدر پی ٹی ایف اعصام الحق قریشی اور سیکرٹری جنرل پی ٹی ایف کرنل (ر)ضیاء الدین طفیل نے ایونٹ کے لیگ-2 میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس ٹورنامنٹ کے انعقاد میں تعاون کرنے والے سپانسرز کا شکریہ ادا کیا۔ بوائز ڈبلز ایونٹ میں پاکستان کے میکائیل علی بیگ اور احمد نائل قریشی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الجزائر کے سمیر حمزہ ریگوئیگ اور آئرلینڈ کے جوش رو فلی نیلی پر مشتمل جوڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-2، 6-3 سے شکست دی۔ یہ نتیجہ خاص طور پر اہم ہے کیونکہ سمیر حمزہ ریگوئیگ سنگلز ڈرا میں ٹاپ سیڈ ہیں جس سے پاکستانی نوجوان جوڑی کی یہ کامیابی ایک نمایاں کارنامہ بن جاتی ہے۔
مین ڈرا کے نتائج کے مطابق مردوں کے سنگلز پہلے راؤنڈ میں تُغرا دوران (ترکیہ) نے یوسف خلیل (پاکستان) کو 6-0، 6-4 سے شکست دی، آروِد نورڈکوسٹ (سویڈن) نے ابوبکر طلحہ (پاکستان) کو 6-2، 6-2 سے ہرایا، گریگوری لوماکِن (قازقستان) نے آندرے کونیتسن (روس) کو 7-6(7)، 6-2 سے شکست دی، مرت ناجی تُرکر (ترکی) نے درشن سریش (ملائیشیا) کو 6-4، 6-1 سے ہرایا، سٹیون پوپوچ (جرمنی) نے آرخِپ کوزلوف (روس) کو 6-2، 6-4 سے شکست دی۔ مردوں کے ڈبلز پہلا راؤنڈ میں میکائیل علی بیگ / احمد نائل قریشی (پاکستان) نے سمیر حمزہ ریگوئیگ (الجزائر) / جوش رو فلی نیلی (آئرلینڈ) کو 6-2، 6-3 سے شکست دی، دمتری شیروکی / ایگور کھوٹچینکوف (روس) نے عقیل خان / برکت اللہ (پاکستان) کو 6-4، 6-3 سے ہرایا۔
ماتاس واسیلیاوسکاس (لتھوانیا) / ایڈوارڈو شیری لیگنیئر (اٹلی) نے ایوان ایوٹکن / مکار کریوشچیکوف (روس) کو 4-6، 7-5 (13-11) سے شکست دی؛ کرم یلماز (ترکیہ / ایڈم فراگ-کاؤ (کینیڈا) نے عبدالعزیز عثمانجونوف (ازبکستان) /آرخِپ کوزلوف (روس) کو 6-4، 6-4 سے ہرایا۔ آندرے کونیتسن / نیکیتا ایانن (روس) نے ابو بکر طلحہ / محمد شعیب (پاکستان) کو 6-4، 7-5 سے شکست دی۔سٹیون پوپوچ (جرمنی) / کارل ہولڈر (برطانیہ) نے ژیوآن گو (چین) / یوسف خلیل (پاکستان) کو 7-5، 6-3 سے ہرایا۔









