واشنگٹن ۔7جنوری (اے پی پی):فاسٹ فوڈ کمپنی میکڈونلڈ اپنے چند کارپوریٹ ملازمین میں کمی کرنے کا منصوبہ بنا کر رہی ہے۔ یو این آئی اردو سروس نے کمپنی کے میمورنڈم کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے بھیجے گئے میمورنڈم میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کرس کیمپز نسکی نے کہا کہ ہم تنظیم کے بعض حصوں میں رول اور عملے کی سطح کا جائزہ لیں گے اور مشکل …
میکڈونلڈ کا اپنے چند کارپوریٹ ملازمین میں کمی کرنے کا منصوبہ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔7جنوری (اے پی پی):فاسٹ فوڈ کمپنی میکڈونلڈ اپنے چند کارپوریٹ ملازمین میں کمی کرنے کا منصوبہ بنا کر رہی ہے۔ یو این آئی اردو سروس نے کمپنی کے میمورنڈم کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے بھیجے گئے میمورنڈم میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کرس کیمپز نسکی نے کہا کہ ہم تنظیم کے بعض حصوں میں رول اور عملے کی سطح کا جائزہ لیں گے اور مشکل تبادلہ خیال اور فیصلے کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ اقدامات کو ترجیحاتی طور پر ہٹا دیا جائے گا یا مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ 3 اپریل تک اپنے مستقبل کے عملے کے منصوبوں کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ، رپورٹ میں کہا گیا ہے 2021 کے آخر تک کمپنی کی ملکیت والے ریستوران میں 2 لاکھ سے زیادہ کارپوریٹ ملازمین اور دیگر ملازمین تھے اور ان میں سے 75 فیصد سے زیادہ ملازمین امریکا سے باہر کا م کر رہے ہیں ۔








