میں تمہیں جیل میں ڈال دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ کی فیس بک کے بانی کو دھمکی

واشنگٹن ۔30اگست (اے پی پی):سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک کے بانی مارک زوکربرگ کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے دھوکہ دیا تو وہ انہیں زندگی بھر جیل میں ڈال دیں گے۔العربیہ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی کتاب’’ سیوامریکا ‘‘جو 3 ستمبر کو شائع ہو گئی کے اقتباسات میں لکھا ہے کہ ہم ان کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں اگر انہوں نے اس …

واشنگٹن ۔30اگست (اے پی پی):سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک کے بانی مارک زوکربرگ کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے دھوکہ دیا تو وہ انہیں زندگی بھر جیل میں ڈال دیں گے۔العربیہ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی کتاب’’ سیوامریکا ‘‘جو 3 ستمبر کو شائع ہو گئی کے اقتباسات میں لکھا ہے کہ ہم ان کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں اگر انہوں نے اس بار کوئی غیر قانونی کام کیا تو وہ اپنی باقی زندگی جیل میں گزاریں گے، جیسا کہ انتخابات میں دھوکہ دہی کرنے والے دوسروں کا انجام ہوگا۔

پولیٹیکو کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک کے مالک پر گزشتہ صدارتی انتخابات کے دوران ان کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایا، جس کی وجہ سے 2020 میں جو بائیڈن کی فتح ہوئی۔کتاب میں شامل وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مارک زوکربرگ کے ساتھ ملاقات کی ایک نامعلوم تصویر دکھائی گئی ہے۔

ریپبلکن امیدوار نے لکھا کہ وہ اوول آفس میں ان سے ملنے آتے اور اپنی اہلیہ (پرسکیلا) کو ڈنر پر لے جاتے، اور وہ بہت اچھے تھے لیکن پردے کے پیچھے وہ ہمیشہ صدر کے خلاف سازشیں کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نےانہیں بتایا کہ فیس بک پر ڈونلڈ ٹرمپ جیسا کوئی نہیں ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے اپنا پلیٹ فارم ان کے خلاف استعمال کیا۔یہ انتباہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مارک زوکربرگ پر تازہ حملے کی نمائندگی کرتا ہے، جن پر وہ بارہا صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام لگا چکے ہیں۔

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے قدامت پسندوں کو یقین دلانے کے لیے اقدامات کیے کہ اس سے رواں سال کی انتخابی مہم متاثر نہیں ہوگی۔

مزید خبریں