اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج قومی اسمبلی کو بتایا ہمیں کوئی شک نہیں پاکستان اسٹاک ایکسچنج حملے کے پیچھے بھارت ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں شہریار آفریدی نے کہا کہ میں حیران ہوں بھارت تمام ہمسایہ ممالک کو غیر مستحکم کرنے کا خواہشمند کیوں ہے۔ نریندر مودی نے چین، پاکستان، …
میں حیران ہوں بھارت تمام ہمسایہ ممالک کو غیر مستحکم کرنے کا خواہشمند کیوں ہے، شہریار آفریدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج قومی اسمبلی کو بتایا ہمیں کوئی شک نہیں پاکستان اسٹاک ایکسچنج حملے کے پیچھے بھارت ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں شہریار آفریدی نے کہا کہ میں حیران ہوں بھارت تمام ہمسایہ ممالک کو غیر مستحکم کرنے کا خواہشمند کیوں ہے۔ نریندر مودی نے چین، پاکستان، نیپال، سری لنکا سمیت سب ہمسایہ ممالک کے خلاف کھلی اور خفیہ جنگیں شروع کر رکھی ہیں۔ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے، مودی اپنی اقلیتوں کا بھی قتل کر رہا ہے، عالمی برادری اس وقت کہاں ہے؟








