نئی دہلی میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب، ہائی کمشنر سہیل محمود نے قومی پرچم لہرایا

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے اور وطن کی ترقی اور خوشحالی کے عزم کے ساتھ منایا گیا۔بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں یوم پاکستان کے سلسلے میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں پرچم کشائی بھی کی گئی۔یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان …

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے اور وطن کی ترقی اور خوشحالی کے عزم کے ساتھ منایا گیا۔بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں یوم پاکستان کے سلسلے میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں پرچم کشائی بھی کی گئی۔یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر صدر اور وزیراعظم پاکستان کے پیغام بھی پڑھ کر سنائے گئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے پاکستان کے قیام میں قائد اعظم محمد علی جناح اور دیگر کی قربانیوں اور کردار پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھی ہمسائیگی اور پر امن تعلقات کا خواہشمند ہے، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی رہائی، دو ہائی کمشنرز کی اپنے سفارتی مشنز میں واپسی اور کرتار پور راہداری کو فعال بنانے کیلئے دو طرفہ اجلاس مثبت سمت میں اہم اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں کیلئے تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے پر امن طور پر حل کرنا انتہائی اہم ہے۔پاکستان تسلسل کے ساتھ امن کی خواہش کا اظہار کررہا ہے جو کہ کمزوری کی علامت نہیں ہے بلکہ ایک پر اعتماد اور محفوظ قوم کی تعمیری سوچ کی عکاس ہے۔اس موقع پر پاکستان ہائی کمشن سکول کے بچوں نے قومی ترانے پیش کئے۔انقرہ سے موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق یوم پاکستان کے سلسلے میں ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں بھی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی نے قومی پرچم لہرایا تقریب میں ترک زعماءپاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر صدر اور وزیراعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔تقریب سے پاکستان کے سفیر سائرس قاضی نے خطاب کیا ۔واضح رہے کہ یوم پاکستان کی مرکزی پریڈ میں ترک فضائیہ کے ہوا بازوں نے بھی حصہ لیا جبکہ ترک پارلیمنٹ کے سابق سپیکر اسماعیل کارامان کو ہلال پاکستان پروفیسر ڈاکٹر رجب اکداغ کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔برسلز میں پاکستانی سفارتخانہ میں یوم پاکستان کے حوالہ سے تقریب ہوئی۔ اس موقع پر ڈپٹی ہیڈ آف مشن اور قائم مقام سفیر آصف حسین میمن نے پرچم کشائی کی۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی نے جدہ میں یوم پاکستان منایا۔ اس موقع پر قونصل جنرل شہریار اکبر خان نے پرچم کشائی کی۔

Leave a Reply