نئے سال کے موقع پر تین لاکھ چھیاسی ہزار بچے پیدا ہوئے، اقوام متحدہ

نیویارک ۔ یکم جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ پیر کو سال نو کے موقع پر دنیا بھر میں تقریباً 3 لاکھ 86 ہزار بچے پیدا ہوئے ہیں جن میں سے نوے فیصد کا تعلق غیر ترقی یافتہ خطوں سے ہے۔ عالمی ادارہ برائے بہبود اطفال ”یونیسیف“ کے مطابق نئے سال کے موقع پر بچے پیدا کرنے والے ملکوں میں پہلا نمبر …

نیویارک ۔ یکم جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ پیر کو سال نو کے موقع پر دنیا بھر میں تقریباً 3 لاکھ 86 ہزار بچے پیدا ہوئے ہیں جن میں سے نوے فیصد کا تعلق غیر ترقی یافتہ خطوں سے ہے۔ عالمی ادارہ برائے بہبود اطفال ”یونیسیف“ کے مطابق نئے سال کے موقع پر بچے پیدا کرنے والے ملکوں میں پہلا نمبر بھارت کا ہے جہاں 59 ہزار بچے پیدا ہوئے، اس کے بعد چین 45 ہزار بچوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ یونیسیف کے مطابق پیدا ہونے والے تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار بچوں کا تعلق صرف 9 ملکوں سے ہے۔

Leave a Reply