اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے منگل کو ٹیلی فون کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے غزہ کی بدلتی ہوئی صورتحال اور فلسطین میں دیرپا امن کے حصول کے لیے اقدامات اور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے نائب وزیر اعظم …
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا ٹیلی فونک رابطہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے منگل کو ٹیلی فون کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے غزہ کی بدلتی ہوئی صورتحال اور فلسطین میں دیرپا امن کے حصول کے لیے اقدامات اور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے نائب وزیر اعظم کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر سفارتی عمل میں شریک آٹھ شراکت دار ممالک کے وزرائے خارجہ کے آئندہ ہفتے غزہ کے بارے میں ترکیہ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی بھی دعوت دی۔








