ریاض۔28اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو ریاض میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات، غزہ کی صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کے …
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ریاض میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات، اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ

مزید خبریں
ریاض۔28اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو ریاض میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات، غزہ کی صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے تمام شعبوں میں پاک-سعودی کثیر جہتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ نائب وزیر اعظم نے فیصل بن فرحان اور سعودی عرب کی قیادت کو فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی اور زبردست مہمان نوازی پر ان سے اظہار تشکر کیا۔








