نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت ڈسکوز کی نجکاری کی سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم/ وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ڈسکوز کی نجکاری کی سٹیئرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی، سیکرٹری نجکاری نے کمیٹی کو ڈسکوز کو نجکاری کے لیے تیار کرنے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ نائب وزیراعظم آفس سے منگل کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، نجکاری …

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم/ وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ڈسکوز کی نجکاری کی سٹیئرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی، سیکرٹری نجکاری نے کمیٹی کو ڈسکوز کو نجکاری کے لیے تیار کرنے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ نائب وزیراعظم آفس سے منگل کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، نجکاری کے مشیر این سی ایس آئی ایف سی اور پاور ڈویژن، وزارت نجکاری و نجکاری کمیشن کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔

سیکرٹری نجکاری نے کمیٹی کو ڈسکوز کو نجکاری کے لیے تیار کرنے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ یہ عمل تفصیلی جانچ پڑتال، احتیاطی اقدامات، ریگولیٹری بہتریوں اور بین الاقوامی بہترین طریقوں کی رہنمائی کے بعد مرحلہ وار طریقے سے انجام دیا جائے گا۔ نائب وزیراعظم/ وزیر خارجہ نے زور دیا کہ نجکاری کا فریم ورک شفافیت کو یقینی بنائے، عوامی مفاد کا تحفظ کرے اور کارکردگی حاصل کرے۔