نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں آٹو اور آٹو پارٹس پالیسی کا جائزہ لیا گیابالخصوص پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کی منتقلی کے عمل کو تیز کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ، آٹو اور آٹو پارٹس پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لئے ذیلی کمیٹی کی تشکیل

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں آٹو اور آٹو پارٹس پالیسی کا جائزہ لیا گیابالخصوص پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کی منتقلی کے عمل کو تیز کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔پیر کو نائب وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابقکمیٹی کو الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کو فروغ دینے، مقامی مینوفیکچرنگ کو مضبوط بنانے، معاون حکومتی پالیسیوں کے ذریعے صنعت کی ترقی کو آسان بنانے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، برآمدات بڑھانے اور پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کی کوششوں میں حصہ ڈالنے کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایک ایسے مسابقتی، جدید اور پائیدار آٹوموٹو ایکو سسٹم کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا جو اقتصادی ترقی کو سہارا دے، صنعتی صلاحیت کو بڑھائے، ہنرمند ملازمتیں پیدا کرے اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ آٹوموٹو سیکٹر کے ذریعے ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دے۔ایک جامع اور مشاورتی طریقہ کار کو یقینی بنانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز (فریقین) کے ساتھ مشاورت سے جائزہ لینے اور پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی۔اجلاس میں وزرائے توانائی، پٹرولیم اور موسمیاتی تبدیلی، صنعت و پیداوار کے لئے وزیراعظم کے مشیر، وزرائے مملکت برائے خزانہ اور ریلوے، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، کامرس، صنعت و پیداوار اور پٹرولیم کے سیکرٹریز، نیشنل کوآرڈینیٹر این سی ایم سی ، متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام اور ممتاز پالیسی ماہرین اور ماہرینِ اقتصادیات نے شرکت کی۔








