نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور اہم قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منگل کو ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے قومی اہمیت کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا اور ملک کی مجموعی سیاسی و قومی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے موقع پر گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیرسے متعلق معاملات بھی زیرِ غور آئے۔







