وفاقی وزیرِ قومی صحت سید مصطفیٰ کمال سے چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ملاقات کی، جس میں بچوں کی صحت، ایمرجنسی سروسز اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیرِ قومی صحت سید مصطفیٰ کمال سے چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرِ قومی صحت سید مصطفیٰ کمال سے چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کی جانب سے بچوں کی صحت، ایمرجنسی سروسز اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیرِ صحت نے چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں کی معیاری اور بروقت طبی نگہداشت کے لئے ادارے کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں عوامی فلاح و بہبود کے لئے خدمات انجام دینے والے اداروں کی بھرپور معاونت حکومت کی ترجیح ہے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزارتِ صحت شہریوں کو بہتر، معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے سرکاری و نجی شعبے کے درمیان مؤثر تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ملاقات میں بچوں کی ایمرجنسی طبی سہولیات کے دائرہ کار میں توسیع، صحت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور عوام کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔







