وی ایس او کے وفد نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں تعلیمی، تحقیقی اور ادارہ جاتی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے باہمی اشتراک کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
وی ایس او کے وفد کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ،باہمی تعاون کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
لاہور۔14جولائی (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی شعبہ جینڈر سٹڈیز میں والنٹئر سروس اورسیزکےوفد نےچیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر سے ملاقات کی اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وی ایس او کے کنٹری نمائندہ سحرافشین کی قیادت میں آنے والے وفد میں مس بہار جبکہ برگد فائونڈیشن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر صبیحہ شاہین بھی شامل تھیں۔ ملاقات کے دوران وی ایس او کی جانب سے تیار کردہ متعلقہ ماڈیولز کوسیوک انگیجمنٹ کے تعلیمی کورس میں شامل کرنے، طلبہ کو وی ایس او کے آن لائن کورسز تک رسائی فراہم کرنے، اور موسمِ گرما کے دوران سیوک انگیجمنٹ کے موضوع پر سرٹیفکیٹ کورس شروع کرنے کی تجویز پر گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ کمیونٹی انگیجمنٹ، طلبہ کی قیادت میں سماجی خدمت کے منصوبوں اور عملی و تجرباتی تعلیم سے متعلق دیگر مشترکہ اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر نے شعبہ جینڈرسٹڈیز کے طلبہ کی کمیونٹی بیسڈ اور سماجی خدمت کی سرگرمیوں میں فعال شمولیت کو اجاگر کرتے ہوئے مستقبل میں وی ایس او کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی بھی باہمی تعاون کا ایک اہم شعبہ ہے، خصوصاً اس تناظر میں کہ شعبہ جینڈرسٹڈیز میں بی ایس جینڈر اینڈ کلائمیٹ چینج کا پروگرام بھی پیش کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں شعبہ جینڈرسٹڈیز کے اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر رانا ملک، ڈاکٹر امبرین صلاح الدین، ڈاکٹر قیصر خالد محمود، ڈاکٹر لبنی رزاق اور ڈاکٹر محمد عزیر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوان دونوں اداروں نے تعلیمی، تدریسی اور کمیونٹی کی سطح پر باہمی مفاد کے مختلف منصوبوں پر مستقبل میں قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔







