کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔ انہوں نے عوامی مسائل سے روگردانی کرنے والے محکموں کے افسران کو قبلہ درست کرنے کا حکم دیا
شہریوں کے مسائل کے حل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی، کمشنر فیصل آباد

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی):کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔ انہوں نے عوامی مسائل سے روگردانی کرنے والے محکموں کے افسران کو قبلہ درست کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ترجیح ہے اور ان کے دفتر کے دروازے شہریوں کیلئے کھلے ہیں۔
کمشنر نے ڈویژنل و ضلعی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ دفاتر کا رخ کرنے والے شہریوں کے مسائل خندہ پیشانی سے سن کر ان کے میرٹ پر حل کو یقینی بنایا جائے اور درخواست گزاروں کو بار بار دفاتر کے چکر لگوانے کی روش ترک کردیں۔انہوں نے بعض سائلین کی سیوریج،پینے کے پانی،پارکوں میں تفریحی سہولیات،ریونیو امور،تجاوزات سے متعلقہ درخواستوں پرافسران کو فون کال کرکے تعمیلی رپورٹ فراہم کرنے کی تاکید کی۔







