ملتان کو سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے شجرکاری وتزئین و آرائش مہم مزید تیز کر دی گئی ہے،سید وسیم حسن

منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر اتھارٹی ملتان سید وسیم حسن نے کہا ہے کہ سرسبز، خوبصورت اور ماحول دوست شہر کی تشکیل کے لیے شجرکاری اور تزئین و آرائش مہم کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

ملتان۔ 14 جولائی (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے کہا ہے کہ سرسبز، خوبصورت اور ماحول دوست شہر بنانے کے لیے شجرکاری اور تزئین و آرائش مہم کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ سے اگست تک شہر بھر میں بھرپور شجرکاری کی جائے گی، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار شہر کے مختلف گرین بیلٹس، چوکوں اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے دورے کے موقع پر کیا۔اس دوران انہوں نے چودہ نمبر چونگی، عزیز ہوٹل چوک، نو نمبر چونگی، رشید آباد فلائی اوور، کچہری فلائی اوور اور شاہ شمس پارک میں جاری ترقیاتی و بیوٹیفیکیشن کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں۔سید وسیم حسن نے کہا کہ گرین بیلٹس، شاہراہوں، پارکوں اور اہم چوکوں پر بڑے پیمانے پر پودے لگا کر شہر کے حسن میں اضافہ کیا جائے گا، جبکہ بیوٹیفیکیشن کے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو صاف، سرسبز اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔