گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ون نائن ٹریننگ لمیٹڈ کے صدر مدثر معین کی قیادت میں نوجوانوں کے وفد نے ملاقات کی، جس میں نوجوانوں کی استعداد کار، مہارتوں کے فروغ اور بااختیار بنانے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا سے ون نائن ٹریننگ لمیٹیڈ کے صدر مدثر معین کی قیادت میں نوجوانوں کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 14 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے منگل کے روز ون نائن ٹریننگ لمیٹیڈ کے صدر مدثر معین کی قیادت میں نوجوانوں کے وفد نے ملاقات کی ۔
گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق وفد نے گورنر کو تنظیم کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نوجوانوں کی ملکی ترقی میں اہم کردار ہے ،گورنر ہاؤس نوجوانوں کو صوبہ کی ترقی میں مشاورتی عمل میں شریک کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثبت سوچ اور خدمت کے جذبہ سے سرشار نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی معاشرے کے ہر طبقہ کی ذمہ داری ہے۔








