وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر تاج محمد خان ترندسے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات شکیل خان کی ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) شکیل خان نے منگل کے روز پشاور میں ملاقات کی۔

پشاور۔ 14 جولائی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) شکیل خان نے منگل کے روز پشاور میں ملاقات کی۔محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، کھیلوں کے فروغ اور ضلع ملاکنڈ میں سپورٹس انفراسٹرکچر سے متعلق مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر شکیل خان نے اپنے حلقہ ملاکنڈ کے سپورٹس گراؤنڈز کو درپیش مسائل سے مشیر کھیل کو آگاہ کرتے ہوئے ان کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند نے یقین دہانی کرائی کہ وہ کل اپنے دورہ سوات کے دوران ضلع ملاکنڈ کا بھی دورہ کریں گے، متعلقہ سپورٹس گراؤنڈز کا خود معائنہ کریں گے اور درپیش مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کریں گے تاکہ مقامی نوجوانوں کو بہتر کھیلوں کی سہولیات میسر آ سکیں۔صوبائی وزیر شکیل خان نے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے اور فوری اقدامات کی یقین دہانی پر مشیر کھیل تاج محمد خان ترند کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان اقدامات سے ضلع ملاکنڈ میں کھیلوں کے فروغ کو مزید تقویت ملے گی۔