پرتگال کے اعلیٰ سطحی وفد کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):پرتگال کے اعلیٰ سطحی وفد نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) کا دورہ کیا۔ پرتگالی وفد کو این ڈی ایم اے کے جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام، پیشگی انتباہی نظام اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔منگل کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق پرتگالی وفد کی قیادت …

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):پرتگال کے اعلیٰ سطحی وفد نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) کا دورہ کیا۔

پرتگالی وفد کو این ڈی ایم اے کے جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام، پیشگی انتباہی نظام اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔منگل کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق پرتگالی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل فارن پالیسی پرتگال ہیلینا مالکاٹا نے کی۔وفد میں پاکستان میں پرتگال کے سفیر پاؤلو ڈومنگیز، ڈائریکٹر ایشیا ڈیپارٹمنٹ وِٹر مارسیلینو اور سینئر پولیٹیکل آفیسر ڈیوڈ آرکاؤ شامل تھے۔این ڈی ایم اے نے وفد کو آفات سے نمٹنے، پیشگی آگاہی کے نظام اور بروقت اقدامات پر بریفنگ دی۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے دو طرفہ تعاون اور تجربات کے تبادلہ کی اہمیت پر زور دیا۔وفد کواین ای او سی کے صلاحیتی دائرہ کار، پیشگی انتباہی نظام اور قومی وسائل کے مؤثر استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفد کو2026کے دوران پاکستان اور دیگر ممالک کو درپیش خطرات کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفد نے پاکستان کے نیشنل ایمرجنسز آپریشن سینٹر اور آفات سے نمٹنے کیلئے جدید نظام کو سراہا ۔پرتگالی وفد کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مل کر آفات سے بچاؤ اور عملی اقدامات کو موئثر بنانے کے لئے تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔