اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):چین کے شینڈونگ شن شو گروپ کے ایک وفد نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں جامعہ میں ماحول دوست اور جدید مشترکہ برقی سفری نظام کے آزمائشی منصوبے کے آغاز کی تجویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جامعہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مجوزہ منصوبے کا مقصد کیمپس کے اندر آمدورفت سے متعلق مسائل کا حل فراہم کرنا ہے جن …
چین کے شینڈونگ شن شو گروپ کے وفد کا قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):چین کے شینڈونگ شن شو گروپ کے ایک وفد نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں جامعہ میں ماحول دوست اور جدید مشترکہ برقی سفری نظام کے آزمائشی منصوبے کے آغاز کی تجویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جامعہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مجوزہ منصوبے کا مقصد کیمپس کے اندر آمدورفت سے متعلق مسائل کا حل فراہم کرنا ہے جن میں طویل پیدل فاصلے، شٹل سروس کے مقررہ اوقات اور ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کے زیادہ اخراجات شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ مشترکہ برقی سفری نظام طلبہ، اساتذہ اور ملازمین کو مختصر فاصلے کے سفر کے لئے آسان، کم لاگت، قابلِ نگرانی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرے گا جس سے کیمپس میں نقل و حرکت مزید مؤثر اور سہل بنائی جا سکے گی۔قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال نے جامعہ کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ چینی وفد کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے مجوزہ آزمائشی منصوبے کے تکنیکی، انتظامی اور پائیداری سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر دونوں جانب سے اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں جدید، ماحول دوست اور پائیدار سفری سہولیات کے فروغ سے نہ صرف طلبہ اور اساتذہ کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئیں گی بلکہ ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کے مؤثر استعمال کے اہداف کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔








