فیصل آباد ضلعی انتظامیہ کا جنرل بس سٹینڈ کو سٹیٹ آف دی آرٹ ٹرمینل بنانے کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ نے جنرل بس سٹینڈ کو سٹیٹ آف دی آرٹ ٹرمینل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مسافروں کو معیاری سہولیات کے ساتھ ٹرانسپورٹرز بھی مستفید ہونگے

فیصل آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ نے جنرل بس سٹینڈ کو سٹیٹ آف دی آرٹ ٹرمینل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مسافروں کو معیاری سہولیات کے ساتھ ٹرانسپورٹرز بھی مستفید ہونگے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ،جس میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد راشد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جنرل بس سٹینڈ/ٹرمینل میں جاذب نظر داخلی وخارجی گیٹ

ویٹنگ ایریا،انتظامی دفاتر،پٹرول پمپ،فوڈ سٹریٹ،چلڈرن پلے ایریا،ہوٹل،مسجد،پارکنگ،کارگو آفس،ریڑھی بازار ایریا،سروس ایریا،ایئرکنڈیشنڈ اور نان اے سی بسوں کے لئے الگ الگ بیز ودیگر سہولیات دستیاب ہونگی۔ ڈپٹی کمشنر نے تھری ڈی نقشہ کے مطابق بس سٹینڈ کی تعمیر ومرمت اور تزئین وآرائش کا عندیہ دیا اور عملدرآمد شروع کرنے کی ہدایت کی۔