آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے امن و امان، سکیورٹی انتظامات، آپریشنل حکمت عملی، سیف سٹی ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور شہریوں کو بہتر پولیس خدمات کی فراہمی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس، امن و امان کی صورتحال سمیت مختلف امور کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے امن و امان کی صورتحال، آپریشنل حکمت عملی، سکیورٹی انتظامات، سیف سٹی ٹیکنالوجی کے موثر استعمال، فورس مینجمنٹ اور شہریوں کو بہتر پولیس سروسز کی فراہمی کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد عتیق طاہر سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی دارالحکومت کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، آپریشنل حکمت عملی، سکیورٹی انتظامات، سیف سٹی ٹیکنالوجی کے موثر استعمال، فورس مینجمنٹ، جرائم کی روک تھام، فوری رسپانس کے نظام اور شہریوں کو بہتر، بروقت اور معیاری پولیس سروسز کی فراہمی سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی، موثر نگرانی، مربوط آپریشنل حکمت عملی اور باہمی رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ جرائم کی موثر روک تھام، امن و امان کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے، فوری رسپانس اور شہریوں کو جدید، شفاف اور پیشہ ورانہ پولیس خدمات کی فراہمی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔







