نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکہ کی ناظم الامورنیٹلی بیکر کی ملاقات

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکہ کی ناظم الامورنیٹلی بیکر نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور خطے سمیت عالمی سطح پر امن و سلامتی کےلئے مشترکہ کوششوں کے فروغ سے متعلق تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے نائب وزیراعظم …

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکہ کی ناظم الامورنیٹلی بیکر نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور خطے سمیت عالمی سطح پر امن و سلامتی کےلئے مشترکہ کوششوں کے فروغ سے متعلق تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے متنوع شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلئے اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔