نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی خصوصی ریلیف سکیم کے ملک گیر آغاز کا جائزہ لینے کے لیے فیول سبسڈی سے متعلق قومی سٹیئرنگ کمیٹی کے نویں اجلاس کی صدارت کی اور اسلام آباد میں کامیاب منصوبہ کے بعد کمیٹی نے ملک گیر آغاز کے انتظامات کو حتمی شکل دی۔
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت فیول سبسڈی سے متعلق قومی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی خصوصی ریلیف سکیم کے ملک گیر آغاز کا جائزہ لینے کے لیے فیول سبسڈی سے متعلق قومی سٹیئرنگ کمیٹی کے نویں اجلاس کی صدارت کی اور اسلام آباد میں کامیاب منصوبہ کے بعد کمیٹی نے ملک گیر آغاز کے انتظامات کو حتمی شکل دی۔ نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق یہ سکیم موٹر سائیکلوں، تھری ویلرز اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں بشمول لوڈرز اور پک اپ پر لاگو ہوگی جس کا تمام تر خرچ وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔رجسٹریشن اب ملک بھر میں 9771 پر ایس ایم ایس کے ذریعے کھلی ہے۔ فیول ٹوکنز کی وصولی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب یعنی رات 12 بجے شروع ہوگی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ہدایت کی کہ پٹرول سٹیشنوں کو ادائیگیاں سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے 24 گھنٹوں کے اندر نمٹائی جائیں اور صوبوں کو ہدایت کی کہ وہ ضلع سطح پر رابطہ مکمل کریں تاکہ مطلوبہ مستفید افراد تک ریلیف کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں وزیر اقتصادی امور، وزیر اطلاعات و نشریات ، وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وفاقی سیکرٹریز برائے پٹرولیم، آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن، چیئرمین اوگرا، چیئرمین پی ٹی اے،چیف سیکرٹریز خیبر پختونخوا اور بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اور دیگر وفاقی و صوبائی محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔








