نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعودسے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کے روز سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعودسے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کے روز سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعودسے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور بالخصوص ایران اور امریکہ کے درمیان جاری روابط کے تناظر میں اسلام آباد کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنمائوں نے آبنائے ہرمز سمیت بحری سلامتی کے تحفظ کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔