اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بیراموف نے ٹیلیفون کیا۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کے مطابق وزیرِ خارجہ بیراموف نے آذربائیجان کے صدر، حکومت اور عوام کی طرف سے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کے متاثرین کے لیے تعزیت اور دعا کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم نے حملے کی سخت …
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد کو آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ کا ٹیلیفون،اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بیراموف نے ٹیلیفون کیا۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کے مطابق وزیرِ خارجہ بیراموف نے آذربائیجان کے صدر، حکومت اور عوام کی طرف سے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کے متاثرین کے لیے تعزیت اور دعا کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم نے حملے کی سخت مذمت کی اور دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے موجودہ علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور پاکستان اور آذربائیجان کی دیرینہ شراکت داری کے عزم کو دہرایا۔








