بیجنگ۔4جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔دونوں رہنماؤں نے دوران گفتگو پاکستان بنگلہ دیش تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ پیش رفت …
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
بیجنگ۔4جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔دونوں رہنماؤں نے دوران گفتگو پاکستان بنگلہ دیش تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور بدلتی صورتحال کے تناظر میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔









