نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر احمد محمد عبدالعاطی کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر احمد محمد عبدالعاطی سے ٹیلیفون پرگفتگو کی۔اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے علاقائی اور عالمی امور بالخصوص صومالیہ اور یمن کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔دونوں فریقین نے علاقائی امن، استحکام …

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر احمد محمد عبدالعاطی سے ٹیلیفون پرگفتگو کی۔اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے علاقائی اور عالمی امور بالخصوص صومالیہ اور یمن کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔دونوں فریقین نے علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔