نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی ملاقات

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان میں فٹ بال کے لیے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کی حمایت کو سراہتے ہوئے کھیل اور نوجوانوں کی شمولیت …

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان میں فٹ بال کے لیے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کی حمایت کو سراہتے ہوئے کھیل اور نوجوانوں کی شمولیت کے ذریعے علاقائی روابط کو مضبوط بنانے میں شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کے کردار کی تعریف کی۔