نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے رومانیہ کے لیے نامزد سفیر الیاس محمود نظامی کی ملاقات

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے رومانیہ کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر الیاس محمود نظامی نے یہاں ملاقات کی۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے وزارت خارجہ میں بطور ڈی جی (جنوبی ایشیا) الیاس محمود نظامی کی گرانقدر خدمات کو سراہا۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نئی ذمہ داری میں ان کی کامیابی …

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے رومانیہ کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر الیاس محمود نظامی نے یہاں ملاقات کی۔

ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے وزارت خارجہ میں بطور ڈی جی (جنوبی ایشیا) الیاس محمود نظامی کی گرانقدر خدمات کو سراہا۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نئی ذمہ داری میں ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پاکستان رومانیہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔