اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں فریقین نے تجارت، رابطہ کاری (کنیکٹیویٹی) اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو …
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں فریقین نے تجارت، رابطہ کاری (کنیکٹیویٹی) اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی امن و ترقی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔








