نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، پاکستان اومان مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی گئی

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے یہاں آئندہ ہفتہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پاکستان اومان مشترکہ وزارتی کمیشن کے 8 ویں اجلاس کے لیے پاکستان کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے لیے بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں دوطرفہ تعاون کے تمام اہم شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے …

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے یہاں آئندہ ہفتہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پاکستان اومان مشترکہ وزارتی کمیشن کے 8 ویں اجلاس کے لیے پاکستان کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے لیے بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں دوطرفہ تعاون کے تمام اہم شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، افرادی قوت کی برآمد اور بحری تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پاک اومان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک جامع اور نتیجہ خیز نقطہ نظر پر زور دیا۔

انہوں نے اہم شعبوں میں ایم او یوز، تعلیم، لاجسٹکس اور قونصلر امور میں تعاون کو بڑھانے اور برآمدات سمیت روزگار کے مواقع کو فروغ دینے کی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ، سیکرٹریز برائے اقتصادی امور ڈویژن اور داخلہ کے علاوہ اومان میں پاکستان کے سفیر، وزارت خارجہ اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر نمائندے شریک ہوئے۔