نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو یہاں سینٹر آف ایکسی لینس فار آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر کے ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت سینٹر آف ایکسی لینس فار آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر کے ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو یہاں سینٹر آف ایکسی لینس فار آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر کے ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی جہاں انہوں نے اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے مرکز کے مقام کو حتمی شکل دینے پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ منصوبہ بندی اور ترقی کے عمل کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جس کےلئے تربیت یافتہ ماہرین، خصوصی طرز تعمیر اور بین الاقوامی بہترین طریقہ کار کو اپنایا جائے تاکہ آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر کے حوالے سے تعلیم، علاج اور تحقیق کو یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری تعلیم، سیکرٹری صحت، سپیشل سیکرٹری خزانہ، متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام اور شعبے کے دیگر ماہرین نے شرکت کی۔








