نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، سفارتی مصروفیات اور خارجہ پالیسی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خارجہ کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے وزارت کے سینئر حکام کے ہمراہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو حالیہ سفارتی مصروفیات اور خارجہ پالیسی کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم نے پاکستان کے تزویراتی اور اقتصادی مفادات کو آگے …

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خارجہ کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے وزارت کے سینئر حکام کے ہمراہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو حالیہ سفارتی مصروفیات اور خارجہ پالیسی کے اقدامات پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم نے پاکستان کے تزویراتی اور اقتصادی مفادات کو آگے بڑھانے کے لئے کلیدی پالیسی اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کی جانب سے تارکین وطن کو خدمات کی فراہمی اور انہیں قونصلر معاملات میں سہولت فراہم کرنے کے لئے بہترین بین الاقوامی طرز عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔