جدہ۔27فروری (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر فلسطین کی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر وارسن آغابیکیان شاہین سے ملاقات کی۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِاعظم نے فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی …
نائب وزیرِاعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی جدہ میں فلسطین کی وزیرِ خارجہ سے ملاقات

مزید خبریں
جدہ۔27فروری (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر فلسطین کی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر وارسن آغابیکیان شاہین سے ملاقات کی۔
جمعہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِاعظم نے فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی حملوں اور مقبوضہ مغربی کنارہ میں غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کی۔
دونوں رہنمائوں نے غزہ کی انسانی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور فوری تعمیرِ نو کی ضرورت پر زور دیا۔








