جدہ۔27فروری (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم اوروزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر سے ملاقات کی۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ انہوں …
نائب وزیرِاعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی جدہ میں ترکیہ کے نائب وزیرِ خارجہ سے ملاقات

مزید خبریں
جدہ۔27فروری (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم اوروزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر سے ملاقات کی۔
جمعہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
انہوں نے اہم علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں فلسطینی عوام کے جائز حقوق کےلئے اپنی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔








