نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار کی او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کے بعد روضۂ رسول ﷺ پر حاضری

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کے بعد مدینہ المنورہ میں روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دی اور خصوصی دعائیں کیں۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق او آئی سی کا یہ اجلاس جدہ میں منعقد ہوا۔ مدینہ المنورہ میں قیام …

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کے بعد مدینہ المنورہ میں روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دی اور خصوصی دعائیں کیں۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق او آئی سی کا یہ اجلاس جدہ میں منعقد ہوا۔ مدینہ المنورہ میں قیام کے دوران نائب وزیراعظم نے پاکستان کے امن، سلامتی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ امتِ مسلمہ کے اتحاد، استحکام اور فلاح و بہبود کے لیے دعا کی۔