اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصری وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالاطی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ اس دوران حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجودہ صورتِحال بھی شامل تھی۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا ردِعمل بلااشتعال جارحیت کے مقابلے میں نہایت محتاط …
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی مصری وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصری وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالاطی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ اس دوران حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجودہ صورتِحال بھی شامل تھی۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا ردِعمل بلااشتعال جارحیت کے مقابلے میں نہایت محتاط لیکن فیصلہ کن رہا ہے اور ہماری مسلح افواج نے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے آپریشن ’’غضب للحق‘‘ کے تحت کامیاب کارروائیاں انجام دی ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت کو اجاگر کیا اور بدلتی ہوئی صورتحال پر باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔








