اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):بین الحکومتی تجارتی معاملات سے متعلق کابینہ کمیٹی نے ڈیفنس ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی آئوٹ سورسنگ کے حوالے سے مزید تفصیلات آئندہ اجلاس میں پیش کرے۔ ہفتے کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بین الحکومتی تجارتی معاملات سے متعلق کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی …
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت بین الحکومتی تجارتی معاملات سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس، ڈیفنس ڈویژن کو اسلام آباد ایئر پورٹ کی آئوٹ سورسنگ بارے تفصیلات آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):بین الحکومتی تجارتی معاملات سے متعلق کابینہ کمیٹی نے ڈیفنس ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی آئوٹ سورسنگ کے حوالے سے مزید تفصیلات آئندہ اجلاس میں پیش کرے۔ ہفتے کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بین الحکومتی تجارتی معاملات سے متعلق کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔کمیٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کے انتظام و انصرام اور آپریشنز کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ فریم ورک پر غور کیا۔
تفصیلی غور کے بعد کمیٹی نے دفاعی ڈویژن کو ہدایت کی کہ مزید معلومات حاصل کرنے کے بعد اس معاملے کو دوبارہ کمیٹی کے سامنے غور کے لیے پیش کیا جائے۔کمیٹی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ(کے پی ٹی)پر تجارتی سامان کی نقل و حمل میں سہولت کے لیے ریلوے منصوبے کا بھی جائزہ لیاجو بندرگاہ پر دبائو کم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ غور و خوض کے بعد کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اس منصوبے کی مالی معاونت مقامی وسائل سے کی جائے گی۔








