اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے لیسوتھو کے وزیر اعظم سام میٹیکنے سے ساموآ کے شہر اپیا میں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور لیسوتھو کے درمیان مشترکہ اقدار، باہمی اعتماد اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون پر مبنی دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تجارت، سرمایہ کاری، ثقافت اور عوام سے عوام کے رابطوں کے شعبوں میں وسیع تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔