اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل )کے گیس کے بڑھتے ہوئے غیر حساب شدہ نقصانات (یو ایف جی ) کے مسئلے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی کو ایس ایس جی سی ایل کے نیٹ …
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل )کے گیس کے بڑھتے ہوئے غیر حساب شدہ نقصانات (یو ایف جی ) کے مسئلے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔
جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی کو ایس ایس جی سی ایل کے نیٹ ورک کو درپیش اہم آپریشنل چیلنجز، مالی اثرات اور بڑھتے ہوئے ترسیلی نقصانات بارے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں غیر قانونی کنکشنز کی روک تھام ، پائپ لائن کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری، محصولات کی وصولی میں اضافے اور جائز صارفین کے لیے گیس کی فراہمی مستحکم بنانے کے لیے تزویراتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے بلوچستان میں توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ایس ایس جی سی ایل کی آپریشنل اور مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ یو ایف جی نقصانات میں کمی، سخت ضابطوں کے نفاذ، عوامی وسائل کے تحفظ اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے ہدف اور مقررہ مدت پر مبنی حکمت عملی وضع کی جائے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی، وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری پٹرولیم، چیف سیکرٹری بلوچستان، اور وزارتِ توانائی و وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی







