نائب وزیر اعظم / وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک رابطہ ، موجودہ علاقائی صورتحال اور پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا گیا

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم / وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور موجودہ علاقائی صورتحال اور پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور استحکام کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ جاری اور بدلتی ہوئی صورتحال پر …

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم / وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور موجودہ علاقائی صورتحال اور پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور استحکام کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ جاری اور بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔