اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے یہاں کشمیر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی سیاسی رہنما لارڈ قربان حسین نے ملاقات کی اور پاک۔ برطانیہ تعلقات اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ہفتہ کو نائب وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق اور آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں لارڈ حسین کی حمایت کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے آزاد جموں و کشمیر میں معاشی ترقی کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔