اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ٹمپرڈ اور ضبط شدہ گاڑیوں سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی اور نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کے لئےٹیکنالوجی پر مبنی حل کو اپنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ نائب وزیراعظم کے دفتر سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق اجلاس کے دوران ایف بی آر کے حکام …
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت ٹمپرڈ اور ضبط شدہ گاڑیوں سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی کا جائزہ اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ٹمپرڈ اور ضبط شدہ گاڑیوں سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی اور نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کے لئےٹیکنالوجی پر مبنی حل کو اپنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔
نائب وزیراعظم کے دفتر سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق اجلاس کے دوران ایف بی آر کے حکام نے غیر کسٹم ادا شدہ گاڑیوں کے لیے تجویز کردہ آن لائن /ای نیلامی ماڈیول پر ایک تفصیلی پریذنٹیشن دی جس کا مقصد مذکورہ گاڑیوں کی نیلامی کے عمل میں زیادہ سے زیادہ شفافیت ، ایفیشنسی اور غیر جانبداری کو یقینی بنانا ہے۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے ٹیکنالوجی پر مبنی حل کو اپنانے کے حکومتی عزم کی دوبارہ تائید کی جو شفافیت کو بڑھاتی ہیں اور قیمتی عوامی وسائل کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، چیئرمین ایف بی آر اور سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات نے شرکت کی۔








