اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل (جے بی سی) کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ منگل کو دفتر خارجہ …
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل (جے بی سی) کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل (جے بی سی) کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جو ایک اعلیٰ سطحی سعودی کاروباری وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے دونوں برادر ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے پاکستان کے سازگار سرمایہ کاری ماحول اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات کو بھی اجاگر کیا۔
شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے اس موقع پر سعودی-پاک مشترکہ بزنس کونسل کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کی کامیاب ترین بزنس کونسلز میں سے ایک ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں فریقین نے مشترکہ خوشحالی اور ترقی کے لیے اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔








