نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت چینی کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چینی کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں درآمدی چینی کے تصفیے، سیزن 2025-26 کے دوران چینی کی متوقع پیداوار اور ملک میں چینی کی موجودہ قیمتوں سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی …

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چینی کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں درآمدی چینی کے تصفیے، سیزن 2025-26 کے دوران چینی کی متوقع پیداوار اور ملک میں چینی کی موجودہ قیمتوں سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی نے چینی کی قیمتوں میں ملوں سے لے کر خوردہ سطح تک کمی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا۔

نائب وزیر اعظم نے متعلقہ صوبائی محکموں کو ہدایت کی کہ وہ گنے کے کاشتکاروں کو بروقت اور منصفانہ قیمت کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، صوبائی حکومتوں کے نمائندگان، سیکرٹری وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے رکن، چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔