نائب وزیر اعظم کی زیر صدارت ڈسکوز میں انسانی وسائل کے مسائل کے حوالہ سے کمیٹی کا دوسرا اجلاس

103

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں انسانی وسائل ( ایچ آر) کے مسائل کے حوالہ سے کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔

نائب وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے کارکردگی اور استعداد کار میں بہتری کے لیے شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے لائن لاسز کو کم کرنے، ڈسکوز کو درپیش موجودہ چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے اور موثر عوامی خدمات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔