ائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی جس دوران اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات سمیت حالیہ پیش رفت بارے تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیر اعظم کی کینیڈین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،امریکا ایران مذاکرات بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی جس دوران اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات سمیت حالیہ پیش رفت بارے تبادلہ خیال کیا۔ منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق کینیڈین وزیر خارجہ نے بات چیت میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ نائب وزیر اعظم نے جنگ بندی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے مذاکرات اور سفارت کاری کے لیے پاکستان کی جانب سے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔








