نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

TDAP
TDAP

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان ( ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ نائجیریا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ بیوٹی ویسٹ افریقا ‘‘میں شرکت کے لئے15مئی تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3 روزہ نمائش نائجیریا کے شہر لاگوس میں26سے 28نومبر تک جاری رہے گی جس میں کاسمیٹکس ، فیشن ، پرفیوم ، ہیئر کیئر ، سکن کیئر اور بیوٹی ایکویپمنٹ سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔

نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں